آئی ایم ایف نے قرضے کی آئندہ قسط انرجی کنزرویشن لا ء کی منظوری سے مشروط کر دی

بدھ 16 اپریل 2014 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) آئی ایم ایف نے قرضے کی آئندہ قسط انرجی کنزرویشن لا ء کی منظوری سے مشروط کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت کو تنبیہ کی کہ انرجی کی بچت کا قانون مئی سے قبل منظور کرایا جائے اور قانون منظور نہ ہوا تو اگلی قسط التوا کا شکار ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق انرجی کی بچت کے قانون کا مسودہ پانچ ماہ سے وزارت پانی وبجلی میں پڑا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق قانون جنوری 2014 میں منظور ہونا تھا جو نہیں کیا گیا اور اب حکومت انرجی بچت قانون مشترکہ مفادات کونسل سے منظور کروائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی بچت قانون کے مطابق بجلی کی بچت کے لئے طاقت کا استعمال کیا جائے گا اور صنعتوں میں انرجی مینجرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ انرجی بچت کے تنازعات اور مقدمات کے لئے ٹربیونل بنانے کی تجویز ہے اور انرجی بچت کی خلاف ورزی پر باقاعدہ سزا متعارف کرانے کی تجویز بھی قانون کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :