عمر اکمل نے وہاب ریاض کی تقلید کی ،دونوں کرکٹرز رسم حنا پر ون ڈش کی خلاف ورزی پر مقدمے کی زد میں آئے

بدھ 16 اپریل 2014 14:57

عمر اکمل نے وہاب ریاض کی تقلید کی ،دونوں کرکٹرز رسم حنا پر ون ڈش کی خلاف ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل اپنے کرکٹر ساتھی وہاب ریاض کی تقلید کرتے ہوئے رسم حنا کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پرمقدمے کی زد میں آئے ۔ گزشتہ سال 25نومبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض پرمہندی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے گارڈن ٹاؤن کے علاقے احمد بلاک میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کی مہندی کی تقریب جاری تھی۔

ٹی ایم او گلبرگ کی درخواست پر تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مارا ورمہمانوں کو ایک سے زائد کھانے کھلانے پروہاب ریاض کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔جبکہ عمر اکمل پر بھی رسم حنا کی تقریب میں ہی ون ڈ ش کی خلاف ورزی اور تقریب تاخیر سے ختم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔عمر اکمل کی رسم حنا کی تقریب منگل کی رات بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاؤس میں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :