تحقیقاتی رپورٹ میڈیا کو مل سکتی ہے،توانہیں کیوں نہیں ؟فروغ نسیم

بدھ 16 اپریل 2014 13:09

تحقیقاتی رپورٹ میڈیا کو مل سکتی ہے،توانہیں کیوں نہیں ؟فروغ نسیم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ اگر میڈیا کو مل سکتی ہے،تو اْنہیں دینے میں کیا اعتراض ہے؟۔ انہوں نے یہ بات خصوصی عدالت میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انہوں نے عدالت سے ایف آئی اے کی رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت سے درخواست کی تھی کہ 1956 سے ٹرائل شروع کیا جائے جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں ایف آئی اے کی رپورٹ فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دلائل ہیں اگرآج ایک جرم کی کوئی سزا نہیں اورکل اسی فعل کو جرم قراردیا جاتا ہے تو ماضی میں کیے گئے عمل کی سزا بھی نہیں ہوسکتی۔