اداکارہ ایورلین شرما نے اداکار انوپم کھیر سے ہندی زبان سیکھنا شروع کر دی

بدھ 16 اپریل 2014 12:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ایورلین شرما نے اداکار انوپم کھیر سے ہندی زبان سیکھنا شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ان دنوں اداکارہ انوپم کی اداکاری اور ہندی زبان کی ورکشاپ میں شرکت کر رہی ہیں جہاں طالب علموں کو اداکاری کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انوپم کی رہنمائی کی وجہ سے وہ اداکاری کے معاملے میں مزید سنجیدہ ہوگئی ہیں اور ان کی ہندی زبان بولنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وہ ان نتائج سے بے حد خوش ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہندی زبان پر مکمل عبور حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اس سے پہلے فلموں میں مختلف کردار نبھاتے وقت کافی مشکل درپیش رہتی تھی ، ایورلین شرما کا کہنا ہے کہ انوپم کھیر بہت ہی محنتی اور لیجنڈ اداکار ہیں اور انکے سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :