دونوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ‘ جلد اس کی شوٹنگ کاآغاز بھی کردیاجائے گا

بدھ 16 اپریل 2014 12:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) ماضی کے معروف اداکار ونود کھنہ اب ایک بار پھر نظر آئی گے ایکشن میں۔ اب کی بار وہ کوئلے کی کانوں کے گرد گھومتی فلم میں مار دھاڑ پسند کرنے والے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کے ہمراہ کردار نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

کئی دہائیوں قبل کوئلے کی کانوں کے متعلق فلم بنائی گئی تھی جس کا نام کالا پتھر رکھا گیاتھا اس کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم غنڈے کی کہانی بھی کوئلے کی کان سے متعلق تھی اور اب ایک بار پھر بالی ووڈ والوں کو فلم بنانے کے لئے کوئلے ہی کا موضوع ملا ہے جس کانام ہے کوئلہ آنچل۔

خبریں گردش کررہی ہیں کہ اس فلم میں لیجنڈ اداکار ونود کھنہ ولن بن کر منفی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ جبکہ انہیں کنٹرول کرنے والے پولیس اہلکار کا کردار سنیل شیٹھی نبھائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے اور بہت جلد اس کی شوٹنگ کاآغاز بھی کردیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :