جان ابراہم کورین فلم کے ریمیک میں ایکشن میں نظر آئینگے

بدھ 16 اپریل 2014 12:14

جان ابراہم کورین فلم کے ریمیک میں ایکشن میں نظر آئینگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) ہالی ووڈ فلموں کے بعداب کورین فلم کا بھی ہندی زبان ریمیک بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار جان ابراہم چار برس قبل ریلیز ہونے والی کورین فلم ’’ دی مین فرائم نو وئیر‘‘ کا ریمیک بنارہے۔

(جاری ہے)

’’روکی ہینڈسم ‘‘ کے نام سے بنائے جانے والے ہندی ریمیک میں وہ ایکشن سے بھر پور کردار اداکریں گے جب کہ ان کے ساتھ شروتی ہاسن ہیروئن کے رول میں جلوہ گر ہوں گی، فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی جب کہ اسے آئندہ برس فروری میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

کورین فلم ’’دی مین فرام نووئیر‘‘ کی کہانی ایسے نوجوان پر مبنی ہے جو اپنے ماضی کو بھلانے کے لیے دنیا سے کٹ جاتا ہے اور تنہا زندگی گزارنے لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :