ببوبرال کی تیسری برسی آج منائی جائے گی

منگل 15 اپریل 2014 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) فلم ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار ببوبرال کی تیسری برسی آج بدھ کو منائی جائے گی ۔بیوبرال 1964 ء کو گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

1982 ء میں انہوں نے گوجرانوالہ سے سٹیج ڈرامہ کا آغاز کیا اور بعد ازاں لاہور منتقل ہوگئے۔ انہوں نے بطور رائٹر ڈائریکٹر وپروڈیوسر سٹیج ڈرامہ شرطیہ مٹھے پیش کر کے بھر پور شہرت حاصل کی ،بیوبرال 16 اپریل2011 ء کو دنیا سے رخصت ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :