رائے ونڈ کی نواحی آبادی کے فارم ہاؤس میں پولیس کے جیل نما نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ،خاتون سمیت چار افراد دس روز سے قید تھے،حکام نے نجی ٹارچر سیل کی رپورٹ طلب کر لی

منگل 15 اپریل 2014 22:28

رائے ونڈ کی نواحی آبادی کے فارم ہاؤس میں پولیس کے جیل نما نجی ٹارچر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) رائے ونڈ کی نواحی آبادی کے فارم ہاؤس میں پولیس کے جیل نما نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے ، خاتون سمیت چار افراد دس روز سے نجی ٹارچڑ سیل میں قید تھے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے رائے ونڈ کی نواحی آبادی کے ایک فارم ہاؤس میں نجی ٹارچر سیل بنا رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی ٹیم کے پہنچنے پر وہاں موجود اہلکار وہاں سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے جیل نما نجی ٹارچر سیل میں خاتون ارشاد بی بی ‘ اسکے بھائی محمد یار اور اسکے دو برادر نسبتی شوکت علی اور شرافت علی کو دس روز سے ہتھکڑیاں لگا کر قید رکھا ہوا تھا ۔ چاروں کے مطابق ان پر بد ترین تشدد بھی کیا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ پولیس نے چاروں افراد کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا ہوا تھا۔بتایا گیا ہے کہ حکام نے نجی ٹارچر سیل کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :