پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں بڑے ٹورمنٹس کے انعقاد پر لگائی گئی پابندی اٹھالی ، پاکستان میں انٹرنیشنل سکواش کی بحالی کاامکان روشن ہوگیا
منگل 15 اپریل 2014 22:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے )نے پاکستان میں بڑے ٹورمنٹس کے انعقاد پر لگائی گئی پابندی اٹھالی ہے جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل سکواش کی بحالی کاامکان روشن ہوگیا ہے۔ پی ایس اے نے پاکستان کو 25ہزار ڈالر مالیت کا بڑا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی بھی اجازت دیدی ہے جس کے ساتھ ہی پی ایس اے کی جانب سے پاکستان کو سالانہ کی بنیاد پر مختص کئے جانیوالے ٹورنامنٹس کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پی ایس اے کی جانب سے پاکستان کو پندرہ اور دس ہزار ڈالر کے دو، دو ٹورنامنٹس کرانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل سکواش کی بحالی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے نتیجے میں پی ایس اے نے 25ہزار ڈالر کا بڑا ٹورنامنٹ چھ سال کے انتظار کے بعد کرانے کی اجازت دی۔(جاری ہے)
اس حوالے سے مصحف علی میر سکواش کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور ایشیئن سکواش فیدریشن کے نائب صدر ایئر وائس مارشل سید رضی نواب نے پی ایس اے کی معاونت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کی اجازت دینے پر پی ایس اے کے شکرگزار ہیں ۔
ہمیں خوشی ہے کہ پی ایس اے نے پاکستان کا اصولی موقف سنا اور یہ تاریخی فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی مسلسل رہنمائی کی بدولت ہے اور امید کرتے ہیں کہ آنیوالے وقتوں میں پاکستان ایئر فورس کی مدد کے ساتھ پاکستان سکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن نے اپنی کوششوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل سکواش کی بحالی کا ماحول پیدا کردیا ہے اب تمام ذمہ داری قومی سکواش کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے دنیا میں پاکستان کا نہ صرف نام روشن کریں تاکہ پاکستان میں ایک لاکھ ڈالر مالیت سے زائد کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی بھی اجازت ملے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں برس اکتوبر میں پاکستان میں ہونیوالے 25ہزار ڈالر مالیت کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز اور قومی کوچ جمشید گل بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.