پنجاب حکومت کا شاپنگ سینٹرز اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

منگل 15 اپریل 2014 21:38

پنجاب حکومت کا شاپنگ سینٹرز اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) حکومت پنجاب نے گرمیوں کے لئے بجلی بچت پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کی مارکیٹیں اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کے مجوزہ بجلی بچت پلان کے تحت موسم گرما میں زیادہ سے زیادہ بجلی بچانے کی پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پلان کے مطابق لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے مارکیٹوں کو رات 8 بجے جبکہ شادی ہالز بدستور رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پلان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفتروں ميں 11 بجے کے بعد مخصوص گريڈ کے افسران ہی اے سی استعمال کر سکیں گے جبکہ تمام اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس پر منتقل کردیا جائے گا اور حکومت کے ان اقدامات سے 500 سے 800 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :