سسی پلیجو کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل حیدر آباد کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں 30اپریل تک توسیع کردی گئی

منگل 15 اپریل 2014 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما سسی پلیجو کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل حیدر آباد کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں 30اپریل تک توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق چنہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت سسی پلیجو کے وکیل کی عدم حاضری کی بناء پر عدالت نے مقدمے میں حکم امتناع میں ایک بار پھر توسیع کردی ۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل حیدر آباد کے فیصلے کے خلاف پیپلزپارٹی کی رہنما سسی پلیجو نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :