پانچویں سرحدی محافظ بارے پاکستان سے رابطے میں ہیں،ایرانی صدر،ایران پرعالمی پابندیاں آئندہ چند ماہ میں ختم ہوجائیں گی،فوج عوام کی مددکے لیے تعاون کرے گی،خطاب

منگل 15 اپریل 2014 20:51

پانچویں سرحدی محافظ بارے پاکستان سے رابطے میں ہیں،ایرانی صدر،ایران ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے کوشاں نہیں ہے لیکن وہ سائنسی اور ایٹمی ٹیکنالوجی میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھے گا،پانچویں مغوی کی رہائی بارے پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے امید ہے جلد اس بارے میں پیشرفت ہوگی ،ایرانی میڈیاکے مطابق منگل کو ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ قدم بقدم ایٹمی مذاکرات کرتا رہے گا اور دنیا والوں پر ثابت کردے گا کہ ماضی میں ایران کے بارے میں جو کچھ کہا گیا تھا وہ سب غلط تھا،صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سیکورٹی کو صوبہ سیستان و بلوچستان کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن صوبے کے تمام لوگوں کا فرض ہے اور مسلح افواج سیستان و بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لئے عوام کی مدد کریں گی،انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر سیکورٹی میں مزید اضافہ کیاجارہاہے اس سے پہلے بھی کئی بار ایران دشمن عناصرنے ہمارے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوششیں کیں،انہوں نے کہاکہ پانچویں مغوی کی رہائی کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری ہے مگرابھی تک اس بارے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، صدر مملکت نے کہاکہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیاں آئندہ چند مہینوں کے دوران ختم ہو جائیں گی اور آئندہ برسوں کے دوران ملت ایران صوب سیستان و بلوچستان سمیت سارے ملک میں ترقی و پیشرفت کا نظارہ کرے گی،ڈاکٹر حسن روحانی نے اس عوامی اجتماع میں کہا کہ ایران کے تمام عوام بلاتفریق قوم و مذہب ایران کے آئین کے مطابق مساوی شہری حقوق رکھتے ہیں، ۔

متعلقہ عنوان :