لاش تین گھنٹے تک اپنے ’ محافظوں ‘ کوخصوصی پرمٹ نہ دکھا سکی

منگل 15 اپریل 2014 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) بھارتی حکام نے پاکستان آتے ہی دم توڑ جانے والی اپنی شہری سرلا دیوی جیونت کی لاش کی وصولی کیلئے اسے تین گھنٹے سے زائس بارڈر پر روکے رکھا اور پھر میڈیا پر خبریں نشر ہوتے ہی رات کو لاش وصول کرلی ، بھارتی حکام نے سڑک کے راستے گھر منتقل کرنے کیلئے واہگہ بارڈر پر وصول کرنے سے انکار کردیاتھا جس پر ایدھی کی ایمبولینس لاش لاہور کے مردہ خانے میں واپس لے آئی ، بھارتی سرحدی حکام کا کہنا تھا کہ خاتون سرلا دیوی جیونت چونکہ ترین کے راستے پاکستان مین داخل ہوئی تھی اس لئے اس کی لاش بھی ٹرین کے راستے ہی واپس جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اگر سڑک کے راستے لاش بھیجنی ہے تو اس کیلئے خصوصی اجازت نامہ درکار ہے ۔ اس طرح لاش کی وصولی کیلئے کھولا جانے والا بھارتی گیٹ دوبارہ بند کردیا گیا اور ایدھی ایمبولینس لاش لیکر واپس لوٹ آئی تاہم میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر تین گھنٹے تک لاش کی ’بارڈر یاترا ک‘ے بعد ایمبولینس واپس بلائی گئی اور گیٹ کھول کر ’آف ٹائم ‘ میں لاش وصول کی گئی ۔سرلا دیوی سولہ سال بعد بھائی سے ملتے ہیں لاہور ریلوے سٹیشن پر دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئی تھی ۔