غیر ملکی ٹیموں کیلئے سکیورٹی خدشات کم کرنا ہونگے ،اپنی ٹیمیں فوری پاکستان نہیں بھیج سکتے ‘اراکین ایشین کرکٹ کونسل ،اے سی سی اورآئی سی سی کے اختیارات کا کوئی موازنہ نہیں ،پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے ،ایشین کرکٹ کونسل پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ پریس کانفرنس میں گفتگو،ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک روزہ اجلاس ،نجم سیٹھی نے صدارت کی ،ایشیا ء میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں نئے رکن ممالک کیلئے ڈیویلپمنٹ پروگرام، جونیئر کوچنگ پروگرام اور2015سے شرو ع ہو نے والے منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا
منگل 15 اپریل 2014 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) ایشین کرکٹ کونسل کے نمائندوں بھارت‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے اپنی ٹیمیں فوری پاکستان بھیجنے کی کسی بھی یقین دہانی سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ انٹرنیشنل ٹیمیں فی الفور پاکستان کا دورہ کر سکیں، غیر ملکی ٹیموں کے لیے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کم کرنا ہونگے،ایشین کرکٹ کونسل پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں چار ایسوسی ایٹ کی ٹیمیں ایشیا ء سے تھیں اور ورلڈ کپ 2015 میں بھی دو ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیمیں ایشیا ء سے ہی ہونگیں۔
ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک روزہ اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا جسکی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں اے سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق اوراے سی سی کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلطان رانا سمیت بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال ، ہانگ کانگ ، یو اے ای اور عمان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایشیا ء میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں نئے رکن ممالک کیلئے ڈیویلپمنٹ پروگرام، جونیئر کوچنگ پروگرام اور2015سے شرو ع ہو نے والے منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس کے بعد اے سی سی کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔نجم سیٹھی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے ارکان نے میری دعوت پر لاہور میں اجلاس میں شرکت کی جس پر انکا بیحد شکر گزار ہوں اور یہ اقدام پاکستان پر اعتماد کاا ظہار ہے ۔ اے سی سی لاہور میں ہونا بھی ایک کامیابی ہے۔ آئی سی سی کے فیصلوں پر ایشین کرکٹ کونسل کا اتحاد برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے نئے فارمولے کی دستاویزات دستیاب نہیں اور اس لحاظ سے یہ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایشین کونسل کو کتنے فنڈز دئیے جائیں گے البتہ ایشیا ء میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بہت سے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔بنگلا دیش کے نمائندے اور کمیٹی کے سی او او اشرف الحق نے کہا کہ حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بنگلہ دیش میں کامیاب انعقاد ہوا ہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چھ بڑی ٹیموں میں سے چار کا تعلق ایشیاء سے تھا جبکہ ورلڈ کپ 2015میں بھی پچاس فیصد ٹیموں کا تعلق بھی ایشیا ء ہی سے ہوگا ،ورلڈ کپ 2015 میں بھی دو ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیمیں ایشیا ء سے ہی ہونگیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچاس فیصد ملتا ہے جبکہ ایشیا ء کپ سے بھی آمدن ہو تی ہے،جس سے کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کا اہم رکن ہے اور تمام اراکین کی کوشش ہے کہ یہاں کرکٹ کی بحالی ہو ۔ اس سلسلہ میں یہاں کوچنگ کورسز کرائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال ہو ۔ اے سی سی اورآئی سی سی اختیارات کا کوئی موازنہ نہیں ،بحالی کا فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے تاہم سب کی خواہش ہے کہ یہاں جلد از جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی راتوں رات ممکن نہیں تاہم اسکے لئے کوششیں جاری ہیں۔ڈویلپمنٹ منیجر بندولہ ورنا پورا نے کہا کہ ایشیائی ممالک کے لئے بہترین کرکٹ سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایشیائی ممالک کیلئے مختلف گریڈ کے ٹورنامنٹس ، مختلف کوچنگ کورسز، امپائرز کورسز، کیوریٹرز اور سکوررز میں بہتری لانے کیلئے پروگراموں کے انعقاد کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.