کھیوڑہ میں جپسم کی کان میں دھماکے سے 3 مزدور جاں بحق، 7 ملبے تلے دب گئے

منگل 15 اپریل 2014 14:56

کھیوڑہ میں جپسم کی کان میں دھماکے سے 3 مزدور جاں بحق، 7 ملبے تلے دب گئے

جہلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) کھیوڑہ کے علاقے میں جپسم کی کان میں دھماکے سے 3 مزدور جاں بحق جب کہ 7 ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

جہلم کے علاقے کھیوڑہ میں جپسم کی کان میں جب ٹھیکے دار کی جانب سے دھماکا کیا گیا تو اس کا ملبہ کان کے قریب کھڑے ٹرک پر جاگرا جس کے نتیجے میں 10 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبنے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر کو نکالنے کےلئے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کررہے ہیں تاہم بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔