جس دن اچھا جیون ساتھی مل گیا تو شوبز چھوڑ دوں گی ‘ندا چوہدری

منگل 15 اپریل 2014 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء ) اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے اچھے جیون ساتھی کی تلا ش ہے جس دن میرے معیار کے مطابق کوئی شخص مل گیا جو کہ میری دولت سے نہیں بلکہ میرے ساتھ محبت کرتا ہو اس دن شو بز کو خیر باد کر دوں گی اور اپنا گھر بسا لوں گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز میں منافقت بہت زیادہ ہے ۔میں صرف روزی روٹی کی وجہ سے مجبوری میں کام کر رہی ہوں ۔ ندا چوہدری نے کہا کہ تین ماہ پہلے میری والدہ انتقال کر گئی اور ان کے بعد میرے والد صاحب بھی انتقال کر گئے ہیں جس کی وجہ سے خودکو بہت اکیلی محسوس کرتی ہوں۔ اس لیے مجھے اچھے جیون ساتھی کی تلاش ہے جس دن اچھا جیون ساتھی مل گیا شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی ۔

متعلقہ عنوان :