ناموار اداکارببو برال کی تیسری برسی کل منائی جائیگی

منگل 15 اپریل 2014 14:48

ناموار اداکارببو برال کی تیسری برسی کل منائی جائیگی

لاہو ر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء ) فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے ناموار اداکارببو برال کی تیسری برسی کل ( بدھ ) کو منائی جائیگی ۔ببوبرال 1964ء کو گھگھڑ منڈی میں پیدا ہوئے ۔ انہیں بچپن سے ہی ادکاری کا شوق تھا ۔1982ء میں انہوں نے گجرانوالہ سے اسٹیج ڈراموں کاآغاز کیااور بعد ازاں لاہور منتقل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھانے لگے اور بہت جلدان کاشمار تھیٹر کے نامورفنکاروں میں ہونے لگا ۔

انہوں نے بے شماراسٹیج ڈراموں میں کامیڈی رول ادا کیے ۔انہوں نے بطور رائٹر ،ڈرائریکٹر وپروڈیوسراسٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے “پیش کرکے بھرپور شہرت حاصل کی ۔ان کا لکھا ہوا واحد اسٹیج ڈرامہ آج بھی ڈرامہ بینوں میں مقبول ہے ۔ببو برال 2010ء میں گردوں،جگراوریرقان جیسے موزی امراض میں مبتلاہوگئے ۔ان کاسرکاری سطح پرعلاج بھی کروایاگیا۔مگر زندگی نے ان سے وفانہ کی اور وہ 16اپریل 2011ء کو دنیاسے رخصت ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :