چھوٹی کترینہ بھی فلم نگری میں اترنے کیلئے تیار

منگل 15 اپریل 2014 14:32

چھوٹی کترینہ بھی فلم نگری میں اترنے کیلئے تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) بالی وڈ کو ہمیشہ خوبصورت چہروں سے روشناس کرانے والے سلمان خان اب کی بار بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کو فلم نگری میں متعارف کرائیں گے۔ اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان نے اپنی فلم میں نے پیار کیوں کیا میں کاسٹ کیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے فلم نگری کی ضرورت بن گئیں۔

(جاری ہے)

2007ء میں پارٹنر میں کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی کو فلم بینوں نے خوب سراہا لیکن 2012ء میں ریلیز ہونیوالی فلم ایک تھا ٹائیگر میں کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی تو فلم بینوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئی۔

اب یہ جوڑی فلموں میں ہی نہیں عام زندگی میں بھی ایک دوسرے سے دور دور دکھائی دیتی ہے لیکن ان دنوں سلمان خان کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ایزابیل سے پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان کینیڈا میں بننے والی اپنی نئی فلم میں میں ایزابیل کیف کو مرکزی کردار دے رہے ہیں۔ ایزابیل کی یہ پہلی فلم ہے جس میں ہالی وڈ کے کئی فنکار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ سلمان خان اس سے پہلے اداکارہ ایشوریہ رائے، سوناکشی سنہا، زرین خان اور دیگر کئی حسیناوٴں کو فلم نگری میں متعارف کرا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :