پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی رواں ہفتے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس میں ایکشن میں نظر آئیں گے

منگل 15 اپریل 2014 14:07

مونٹی کارلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی رواں ہفتے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تیس لاکھ ڈالرانعامی رقم کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے کلے کورٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق قریشی بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا کے ساتھ شرکت کرینگے عالمی نمبر ایک جوڑی برائن برادرز بوب اور مائیک ٹاپ سیڈ ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے آٹھ ٹاپ سیڈڈ پلیئرز کو پہلے راوٴنڈ میں بائی دی گئی ہے۔جو دوسرے راوٴنڈ سے مقابلے میں شریک ہوں گے۔ اعصام الحق اور روہن بوپنا مارچ میں دبئی چیمپئن شپ ڈبلز ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ گذشتہ ہفتے اعصام الحق نے پاکستان کو ڈیوس کپ ایشیااوشیانا زون ٹائی میں فلپائن پر چالیس سال بعد فتح دلائی۔ اعصام اوربوپنا مونٹی کارلو ڈبلز کے پہلے راوٴنڈ میں آسٹریا کے جولین نولے اور کینیڈا کے ویسک پوس پوسل سے مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :