پیرس کلاسک سائیکل ریس ہالینڈ کے نکی ترپستا نے جیت لی

منگل 15 اپریل 2014 14:07

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) پیرس کلاسک سائیکل ریس ہالینڈ کے نکی ترپستا نے جیت لی۔ ڈچ سائیکلسٹ نے فیورٹ رائیڈرز کو پیچھے چھوڑ کر کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔پیرس کلاسک سائیکل ریس میں ہالینڈکے نکی ترپستانے پری ریس فیورٹ رائیڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

دوسو ستاون کلومیٹرز پر مبنی ریس کے ابتدائی 51 کلو میٹرز تک فیورٹ رائیڈرز ہی آگے رہے تاہم پھر اومیگا فارما ٹیم کے ترپستا نے رفتاربڑھانا شروع کی اور فنشنگ لائن سب سے پہلے چھ گھنٹے ،نومنٹ اورایک سیکنڈ میں عبورکرلی۔

جینٹ ٹیم کے جرمن رائیڈر جان ڈیگن کولب دوسرے نمبر پرآئے۔ فتح کے بعد ترپستا نے کہا کہ سب سے آگے نکلنے کے بعد بھی انہیں علم نہیں تھا کہ وہ کتنے سیکنڈ برتری قائم رکھ سکیں گے۔ اس لئے آخری لمحے تک کوشش کرتارہا۔تیسری بار پیرس کلاسک جیتنے کیلئے فیورٹ سوئزر لینڈ کے فیبین کنسی لیرا تیسرے نمبر پرآئے۔ دوہزاربارہ کے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس چیمپئن فرانس کے بریڈلے وگنز نویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

متعلقہ عنوان :