نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کھیلا جائیگا

منگل 15 اپریل 2014 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد‘ لاہور ‘ کراچی ‘ کوئٹہ ‘ بہاولپور‘ ملتان ‘ اوکاڑہ ‘ گجرانوالہ ‘آزاد جموں و کشمیر ‘پشاور ‘ فیصل آباد اور پی بی سی سی ینگ سٹارکی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ تمام کھلاڑیوں کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو رواں سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے شارٹ لسٹ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کے لئے دو رکنی کمیٹی نفیس احمد اور طاہرمحمود بٹ پر مشتمل ہے جو ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھے گی اور ورلڈ کپ کے لئے ان میں سے اچھے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے۔