صوبے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہائی سکیورٹی جیل بنائی جائے گی، محکمہ داخلہ جلد اراضی کی نشاندہی کرے‘شہبازشریف ،عوام کے جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،سیکرٹری داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

پیر 14 اپریل 2014 21:55

صوبے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہائی سکیورٹی جیل بنائی جائے گی، محکمہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراء رانا ثناء الله خان، کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ جلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید مربوط بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہائی سکیورٹی جیل بنائی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نئی ہائی سکیورٹی جیل کیلئے جلد اراضی کی نشاندہی کرے۔ انسداد دہشت گردی محکمے میں بھرتی ہونے والے عملے کو جدیدتربیت سے آ راستہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے اینٹی گریٹڈ، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور کمیونیکیشن سینٹر پر دن رات کا م جاری ہے ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔شہر میں 1800جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے مقامات کا سروے مکمل کر لیا گیاہے۔اجلاس میں منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سولر پاور پارک کمپنی کی طرز پر علیحدہ کمپنی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔