یورپ کے 30بڑے بینکوں سے مزید 80ہزارملازمین برطرف،عالمی کسادبازاری کی وجہ سے مشکل فیصلے کرناپڑے،مستقبل میں ایسانہیں ہوگا،یورپی حکام

پیر 14 اپریل 2014 20:37

یورپ کے 30بڑے بینکوں سے مزید 80ہزارملازمین برطرف،عالمی کسادبازاری کی ..

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) یورپ کے 30سب سے بڑے بینکوں نے اقتصادی بحران کے بعدکے دور میں اپنی مالی حالت بہتر بنانے کی کوششیں کرتے ہوئے گزشتہ برس بھی اپنے مزید 80ہزار ملازمین کو برطرف کر دیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ کو ابھی تک گزشتہ اقتصادی بحران کے اثرات کا سامنا ہے، ان مالیاتی اداروں کو آمدنی میں کمی کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، ان کے خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اپنے اپنے ملکوں میں ریگولیٹرز کو اس بات کا قائل کرنے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں کہ وہ اب اتنے بڑے نہیں رہے کہ ناکام ہو جائیں، یورپی بینک اس براعظم کے سب سے بڑے آجرین میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے حوالے سے ملنے والی بری خبروں کا سلسلہ گزشتہ برس تھمنا شروع ہو گیا تھا۔

یورپی یونین کے یورو زون کے مستقبل کے بارے میں خدشات کچھ کم ہوئے تو سٹاک مارکیٹوں میں 600 یورپی بینکوں کے انڈیکس میں 19 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو کاروباری بہتری کے لحاظ سے دیگر اقتصادی شعبوں میں بہتری کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھا، لیکن بینکاری کی صنعت میں مزید بہتری کے ان اشاروں کے باوجود یورپی منڈیوں میں اپنی حیثیت کے لحاظ سے 30 سب سے بڑے بینکوں نے صرف ایک سال کے دوران اپنے عملے میں مزید 80 ہزار کی کمی کر دی۔

(جاری ہے)

ان بینکوں نے اپنے ہاں روزگار کے یہ مواقع ختم کیے جانے کا خود کوئی اعلان نہیں کیا بلکہ یہ اعداد و شمار خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان بینکوں کی گزشتہ سال کے بارے میں جاری کردہ رپورٹوں کے تجزیے سے خود تیار کیے، دوسری طرف ان بینکوں نے اپنے عملے کی تعداد میں کمی اور اثاثوں کی فروخت کے ساتھ یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ مستقبل میں اگر دوبارہ کوئی اقتصادی یا مالیاتی بحران پیدا ہوا تو ان بینکوں کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :