Live Updates

رانا ثناء اللہ کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے ، پنجاب حکومت ان کا دماغی علاج کروائے‘ صدر تحریک انصاف پنجاب ،پنجاب حکومت اور پولیس ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے اور اتنا ظلم کرے کہ کل اس کو خود بھی برداشت کر سکیں‘ اعجاز چوہدری

پیر 14 اپریل 2014 20:37

رانا ثناء اللہ کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے ، پنجاب حکومت ان کا دماغی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر احمد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اپنا ذہنی تواز ن کھوچکے ہیں ، پنجاب حکومت ان کا دماغی علاج کروائے،رانا ثناء اللہ کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے انہیں چاہئے کہ عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ رانا ثناء کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے پنجا ب حکومت اور پولیس نے ریاستی جبر اور ظلم کی انتہاء کر دی ہے ، پنجاب بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں اور ہراساں کرنا کا سلسلہ جاری ہے ۔

پنجاب حکومت اور پولیس ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے اور اتنا ظلم کرے کہ کل اس کو خود بھی برداشت کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اور پولیس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے کارکن گھبرانے والے نہیں ہیں بلکہ ان کے ہر ظلم اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اعجاز چوہدری نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنے اندر تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے اور حکومت جوابی وار کرنے کی بجائے اپنے کالے کرتوتوں کی اصلاح کرے ۔

پنجاب حکومت سے انصا ف کی توقع کرنا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے ۔ پنجاب کا حکمران ٹولہ اگر ملک وقو م کے ساتھ مخلص ہوتا تو تنقید برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کر لیتے ۔ پنجاب حکومت کو خیبر پختونخوا حکومت سے سبق حاصل کرنا چاہئے جنہوں نے ابھی تک اپنے دورِ حکومت میں اپنے مخالفین کے خلاف ایک بھی جھوٹی ایف آر درج نہیں کروائی تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کی غفلت اور کوتاہیوں اور ریاستی ظلم و جبر سے عوام کو آگاہ اور اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات