بجلی چوری روکنا ہم سب کی قومی ، ملکی ، قانونی ، آئینی ، اخلاقی ، انسانی ذمہ داری ہے ، سب کو ملکر کام کر نا ہوگا ، عابد شیر علی ،بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے بجلی کے بحران پر قابو پانا اور لوڈ شیڈنگ کا تمام ممکن حد تک خاتمہ اولین ترجیح ہے ، 2250 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی ہے ، مئی کے وسط تک 1747 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی ، تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 14 اپریل 2014 20:31

بجلی چوری روکنا ہم سب کی قومی ، ملکی ، قانونی ، آئینی ، اخلاقی ، انسانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہاہے کہ بجلی چوری روکنا ہم سب کی قومی ، ملکی ، قانونی ، آئینی ، اخلاقی ، انسانی ذمہ داری ہے ، سب کو ملکر کام کر نا ہوگا ، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گیبجلی کے بحران پر قابو پانا اور لوڈ شیڈنگ کا تمام ممکن حد تک خاتمہ اولین ترجیح ہے ، 2250 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی ہے ، مئی کے وسط تک 1747 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی۔

وہ پیر کو یہاں 15 کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے نئے تعمیر کئے گئے 132 کے وی گرڈ سٹیشن ملت روڈ فیصل آباد کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے عابد شیر علی نے کہاکہ ملک سے بجلی چوری کا خاتمہ کرنا وزیراعظم محمد نوازشریف اورحکومت کا مشن ہے، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوری کا قانون تمام شہریوں پر یکساں لاگو ہوتا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی بجلی چوروں کے خلاف کام کریں تو انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔ کراچی میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ کے ای ایس سی نجی ادارہ ہے اور وہاں بجلی چوری کی روک تھام کا کام کے ای ایس سی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل کرنا ان کی اولین ترجیح اور قومی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کیلئے پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا سمیت تما م علاقے برابر کی حیثیت و اہمیت کے حامل ہیں اورسب کیلئے قانون بھی یکساں ہے اس لئے جہا ں بھی کنڈاسسٹم یا بجلی چوری ہو گی اور بل ادا نہیں کیے جائیں گے وہاں بھر پور کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جو چور نہیں اسے ڈرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ، بجلی چوری روکنا ہم سب کی قومی ، ملکی ، قانونی ، آئینی ، اخلاقی ، انسانی ذمہ داری ہے جس کیلئے سب کو مل جل کر کام کرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ گھریلو ، کمرشل، ایگری کلچرل ، انڈسٹریل صارفین کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی ان کی وزارت کا مشن ہے، شبانہ روز جدوجہد کے بعد 2250 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی گئی ہے اور 1747 میگاواٹ بجلی مئی کے وسط تک سسٹم میں آ جائے گی جبکہ سال کے آخر تک نیشنل گرڈ کو 18ہزار میگاواٹ تک لے کر جایا جائیگا۔ چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو کم کرکے 8گھنٹے تک کردیاگیاہے جس میں مزید بتدریج کمی لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے فیصل آباد کے سٹیم پاور پلانٹ کو فوری چلانے کی منظوری دے دی ہے جو بہت جلد کام شروع کردے گا اور اس طرح توانائی کے بحران پرمزید قابوپانے میں مددملے گی۔ انہوں نے خیبرپختونخواہ کی حکومت ، وزیر اعلیٰ ، بعض وزراء اور ارکان اسمبلی کے رویہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم بجلی چوری کو روکنے کا اقدام اپنے ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ قومی و ملکی مفاد کیلئے کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور حکومت ایک ہی صفحے پر ہیں، حکومت پاک فوج ، عدلیہ ، ریاست اورریاستی اداروں کا مکمل احترام اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے عوام کوجلد ریلیف ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :