تمام اداروں کو حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کے مطابق فعال بنائی جائیگی،عنایت اللہ خان،حکومت عوامی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے ، اداروں میں میرٹ و قانون کی بالادستی چاہتی ہے ، وزیر بلدیات خیبرپختونخوا
پیر 14 اپریل 2014 20:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام اداروں کو حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کے مطابق فعال بنائے گی جہاں کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور میرٹ کی بالا دستی ہوگی۔وہ اپنے دفتر پشاور میں کرک، نوشہرہ، پشاور، بونیر اور دیر بالا کے اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔
وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں صحت،تعلیم اوربلدیات کے محکموں میں تقرریوں،میونسپل سروسز،بس اڈوں،ٹینڈرز اور ٹھیکوں کے اجراء میں بے قاعدگیوں اور سڑکوں و شاہراؤں کی تعمیر و مرمت شامل تھیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کا اداروں سے کرپشن و کمیشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت عوامی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے ، اداروں میں میرٹ و قانون کی بالادستی چاہتی ہے اور محکموں کے متعلقہ حکام سے بھی یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ مسائل کے حل کے سلسلے میں حکومتی کاوشوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.