خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کھیل،سیاحت کااجلاس،مردان میں تعمیر سوئمنگ پول پر اعتراضات سے متعلق تھاپر بھی بحث ہوا

پیر 14 اپریل 2014 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کھیل،سیاحت اور آثار قدیمہ کا ایک اجلاس صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین کمیٹی عبدالستار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی مفتی سید جانان، محمد ادریس،محمد زاہد درانی،خاتون اراکین نگینہ خان،نجمہ شاہین،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل،سیاحت اور آثار قدیمہ تاثیر علیزئی،ڈپٹی سیکرٹری قانون مسعود الحسن اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین قائمہ کمیٹی کو محکمہ کی کارکردگی،امور کار اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مفتی سید جانان کی طرف سے اٹھائے گئے سوال جو مردان میں تعمیر سوئمنگ پول پر اعتراضات سے متعلق تھاپر بھی بحث ہوئی اور مذکورہ سوال کو آئندہ اجلاس میں بھی زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی روایات سے ہٹ کر محکمہ کی کارکردگی میں اپناکردار ادا کرے گی اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کریگی۔

متعلقہ عنوان :