سینیٹ میں نیشنل سائبر سیکورٹی کونسل بل 2014ء پیش ، چیئر مین نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ،مشاہد حسین سید نے ئمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ نمبر 8 ایوان میں پیش کردی

پیر 14 اپریل 2014 19:54

سینیٹ میں نیشنل سائبر سیکورٹی کونسل بل 2014ء پیش ، چیئر مین نے متعلقہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) سینٹ میں پیر کو نیشنل سائبر سیکورٹی کونسل بل 2014ء پیش کر دیا گیا جسے چیئر مین نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص پاکستان، ایران اور چین کے جاسوسی کے بعد اس طرح کا بل وقت کی ضرورت ہے ہم نے اس حوالے سے ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا تھا ملک میں سائبر سیکورٹی ٹا سک فورس اور حکمت عملی ہو نی چاہیے چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے بل کو سینٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ نمبر 8 ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے مختلف اہم ایشوز کے حوالے سے کام کیا ہے اور ہم ہر دو ماہ کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ کمیٹی خاکی اور مفتی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے انہوں نے لہا کہ اگر راجہ ظفر الحق جیسا وزیر دفاع ہو تو وہ مسائل نہ ہوں جو آج ہیں انہوں نے رپورٹ کی تیاری میں شریف اللہ وزیر، ریاض احمد خان اور سیکریٹری سینٹ امجد پرویز کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :