مُلا عمر کا پاکستانی طالبان کی لڑائی پر افسوس کا اظہار

پیر 14 اپریل 2014 19:39

مُلا عمر کا پاکستانی طالبان کی لڑائی پر افسوس کا اظہار

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) افغان طالبان نے وزیرستان میں طالبان دھڑوں کے مابین اختلافات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اختلافات کے خاتمے کے لئے دعا کریں ۔

(جاری ہے)

افغانستان اسلامی امارات کی جانب سے طالبان امیر ملا عمر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلمانوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ محسود مجاہدین کے مابین اس وقت شدید اختلافات ہیں اور وہاں پر جنگ شروع ہو چکی ہے ہم سب مسلمان ہیں اس لئے ہمارے لئے لازمی ہے کہ ان کے لئے دعا کریں تاکہ مجاہدین کے مابین اختلافات کا خاتمہ ہو۔

جنوبی و شمالی وزیرستان میں گزشتہ ہفتے تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں شہریار محسود اور خالد عرف سجنا کے گروپوں کے مابین لڑائی شروع ہوئی تھی آزاد ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے مابین لڑائی میں چالیس سے زائد طالبان جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جاں بحق افراد کی تعداد اتنی نہیں ہے شاہد اللہ شاہد نے اپنے جاری شدہ بیان میں بتایا تھا کہ دونوں گروپوں کے مابین لڑائی کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور اب مزید کوئی لڑائی نہیں ہو رہی ہے

مُلا عمر کا پاکستانی طالبان کی لڑائی پر افسوس کا اظہار

متعلقہ عنوان :