خیبرایجنسی،اغواکیےگئے36افرادرہا،7مغوی بدستورطالبان کی قیدمیں

پیر 14 اپریل 2014 18:02

خیبرایجنسی،اغواکیےگئے36افرادرہا،7مغوی بدستورطالبان کی قیدمیں

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) وادی تیراہ سے اغوا کیے گئے مزید 36 افراد کو رہا کردیا گیا ہے، جب کہ 7 مغوی اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ سے اغواء مزید 36 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، 7مغوی قبائلی بدستور اغواء کاروں کے قبضے میں ہیں، پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خیبرایجنسی سے دو روز قبل مویشی میلے پر کالعدم طالبان نے دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد دہشت گرد 100 سے زائد افراد کو اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گئے تھے، مغویوں کی بازیابی سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آئیں، کالعدم طالبان نے کارروائی سے متعلق مؤقف اختیار کیا تھا کہ تنظیم نے میلے لگانے پر پابندی عائد کی تھی۔ خلاف ورزی کے جرم میں میلے سجانے والوں کو اغوا کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کیلئے گزشتہ روز خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی تھی جس سے متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے تھے۔ س

متعلقہ عنوان :