ایم کیو ایم نے 2013 سے لاپتہ 17 کارکنوں کی فہرست جاری کردی

پیر 14 اپریل 2014 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں سے لا پتہ ہو نے والے 17 کارکنان فہرست جاری کی ہے۔ ذرا ئع کے مطابق لا پتہ کا رکنان میں ایم کیوایم پی آ ئی بی سیکٹر کے3 ممبران بھی شامل ہیں، ذرا ئع کے مطا بق ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کا رکن عتیق الرحمن یکم اکتوبر 2013 کو لاپتہ ہوئے،لیاری سے تعلق رکھنے والے کارکن ارشد 10ما رچ 2013کو غائب ہو ئے،کا رکن فاروق احمد جن کا تعلق لا ئنز ایر یا سے ہے، وہ4 اپر یل2013 سے لا پتہ ہیں ، گل ذیشان کا تعلق بھی لائنز ایریا سے ہے۔

(جاری ہے)

ذیشان12 مئی 2013کو لا پتہ ہوئے ،عثما ن احمد کاتعلق بھیلا ئنز ایر یا سے ہے ، یہ5 مئی 2013کو لا پتہ ہوئے، زبیر احمد کا تعلق ڈیفنس سے بتایاجاتا یے، یہ 26 نومبر 2013سے لا پتہ ہوئے ہیں،سید کر یم الدین 27 نو مبر 2013کو لا پتہ ہوئے،ان کاتعلق کورنگی سے ہے،سید قاسم جن تعلق علیگڑھ اورنگی سے بتایا جاتا ہے، یہ 27دسمبر2013 کو لاپتہ ہوئے،صغیر محمود 26 نو مبر 2013کو لا پتہ ہو ئے، ان کا تعلق کورنگی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :