نریندر مودی کا مسلمانوں کے حوالے سے بیان انتخابی ڈھونگ ہے‘ مولانا ابوالہاشم
پیر 14 اپریل 2014 17:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء)امیر جماعة الدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندرمودی کے اس بیان کہ ”مسلمانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر دیکھنا چاہتا ہوں اور اسلام سمیت تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے“ کو انتخابی ڈھونگ قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ یہ محض مسلمانوں کے ووٹ ہتھیانے کا ہتھکنڈا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان‘ ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں ہی نہیں بلکہ نچلی ذات کے ہندوؤں کے دلوں میں بھی بستا ہے کیوں کہ یہاں بسنے والے غیر مسلم خاص طور پر ہندو دلت بھی مساوی شہری ہیں اور اُن کو وہی حقوق حاصل ہیں جو یہاں بسنے والے مسلمانوں کو حاصل ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت میں بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا اعلان کر رکھا ہے اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سینکڑوں مساجد کو شہید کیا جاچکا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.