برصغیر میں قائداعظم محمد علی جناح سے خوش لباس آج تک کوئی نہیں آیا، ایوشمان کھرانا
پیر 14 اپریل 2014 16:32
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) بالی ووڈ کے اداکار ایوشمان کھرانہ کہتے ہیں کہ برصغیر کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو قائد اعظم محمد علی جناح سے زیادہ باذوق اور خوش لباس سیاس رہنما کوئی بھی نہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاستدان کو موقع کی مناسبت سے کا انتخاب کرنا چاہیئے، ہندوستان کی تاریخ میں بڑے بڑے خوش لباس سیاستدان گزرے ہیں، بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو جس انداز کی واسکٹ زیب تن کرتے تھے وہ آج بھی پہنی جاتی ہے لیکن قائد اعظم محمد علی جناح جیسا خوش لباس کوئی دوسرا سیاستدان نہیں، ان کے لباس جدید تراش خراش کے حامل ہوتے تھے۔
اس وجہ سے وہ ملک کے عوام اور خواص میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور لوگ ان کے انداز کو اپنانے کو اپنی شان سمجھتے تھے۔ایوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ رکن پارلیمنٹ ہوتے تو ہر قسم کی سواری کا استعمال کرتے اور مہنگی ترین گاڑیوں میں سفر کے علاوہ آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل پر بھی کہیں جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ وہ معیاری تعلیم کے فروغ، خواتین کے تحفظ کے لئے قانون کا اطلاق، روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.