پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام امن کانفرنس و علماء کنونشن 16 اپریل کو کراچی میں ہو گا

پیر 14 اپریل 2014 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام امن کانفرنس و علماء کنونشن 16 اپریل کو کراچی میں ہو گا۔کانفرنس اور کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر مولانا طارق محمود مدنی کے مطابق ملک کی 28 سے زائد مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور غیر مسلم مذاہب کے نمائندے بھی امن کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے ۔ کانفرنس اور علماء کنونشن میں شرکت کے لیے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی قائدین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مولانا زاہد محمود قاسمی آج کراچی پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :