پشاور کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی

پیر 14 اپریل 2014 16:08

پشاور کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے پشاور کے سیوریج کے پانی میں افغانستان کے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی، پولیو وائرس افغانستان صوبے کنڑ سے پشاور منتقل ہوا۔عالمی دارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 26 فروری کو پشاور کے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کئے گئے۔

(جاری ہے)

لیبارٹری ٹیسٹ میں سیوریج کے پانی میں افغانستان کے پولیو وائرس پی ون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو افغانستان کے علاقے کنڑ سے پشاور منتقل ہوا۔

پشاور کے سیوریج کے پانی میں فاٹا کے علاقے باڑہ کو پولیو وائرس پایا گیا خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے افغانستان سے پولیو وائرس کی پشاور منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت پاک افغان سرحد پر انسداد پولیو کے خصوصی مراکز قائم کرے اور وفاقی حکومت باڑہ میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائے۔انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار صوبے میں مقامی پولیو وائرس ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :