جنگ بندی میں توسیع اور حکومتی شرائط پر غور کیلئے نامعلوم مقام پر طالبان شوریٰ کا اجلاس

پیر 14 اپریل 2014 14:49

جنگ بندی میں توسیع اور حکومتی شرائط پر غور کیلئے نامعلوم مقام پر طالبان ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے طالبان شوریٰ کا شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر اجلاس جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے جس کے بعد امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طالبان شوریٰ کی جانب سے حکومت کی جانب سے رکھی جانے والی شرائط پر غور سمیت حکومت کی جانب سے طالبان کے غیر عسکری قیدیوں کی رہائی پر بات کی جائے گی جب کہ جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل میں کوئی تعطل نہیں آج یا کل طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حکومت اور طالبان شوریٰ دونوں سے رابطے ہیں، ماضی میں بھی مذاکرات میں تعطل سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں ہیں جو بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں طالبان کی جانب سے سیز فائر کی ڈیڈلائن 10 اپریل کو ختم ہوگئی تھی تاہم ان کی جانب سے جنگ بندی میں مزید توسیع کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :