پاکستان نیٹ بال فیڈریشن جنرل کونسل اجلاس (کل)اسلام آباد میں ہوگا

پیر 14 اپریل 2014 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) جنرل کونسل اجلاس (کل)16 اپریل کو یہاں اسلام آباد میں ہو گا۔ پی این ایف کے صدر کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں 11 پوائنٹس ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پی این ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیڈریشن سے الحاق شدہ تمام یونٹس کے نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سال 2013ء کے دوران فیڈریشن کی سرگرمیوں اور کارکردگی رپورٹ، آڈٹ اکاؤنٹس سٹیٹمنٹ کی منظوری، 2014-15ء تخمینہ بجٹ کی منظوری، قومی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپس، جونیئر قومی بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ، قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ، قومی امپائرنگ اینڈ کوچنگ کورس کے انعقاد کی منظوری، ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت اور آرگنائزیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا اس کے علاوہ کئی دوسرے اہم امور کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں سال 2013ء میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :