برطانیہ کے ایتھلیٹ مو فرح لندن میراتھن میں آٹھویں پوزیشن پر آگئے

پیر 14 اپریل 2014 14:45

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) برطانیہ کے ایتھلیٹ مو فرح لندن میراتھن میں آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ کینیا کے ولسن کپسانگ نے دوسری بار ریس جیت لی ہے۔برطانوی ایتھلیٹ مو فرح 29 سال برطانوی ایتھلیٹ سٹیو جونز کا دو گھنٹے سات منٹ اور تیرہ سیکنڈ کا برطانوی ریکارڈ بھی توڑنے میں ناکام رہے۔انھوں نے 26.2 میل کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے، آٹھ منٹ او اکیس سیکنڈز میں طے کیا جبکہ کینیا کے ولسن کسپانگ دو گھنٹے، چار منٹ اور 27 سکینڈ میں طے کر کے فاتح رہے۔

ریس میں خواتین کی درجہ بندی میں کینیا کی ہی ایتلھیٹ ایدنا کپلگٹ نے ریس جیتی۔مو فرح ریس کے آغاز کے فوری بعد ہی پہلے گروپ سے 38 سکینڈ کے فاصلے پر چلے گئے اور بعد 15 میل کی ریس کے بعد یہ فاصلہ بڑھ کر 49 سکینڈ ہو گیا اور 19 میل پر یہ بڑھ کر ایک منٹ تک جا پہنچا اور ریس کے اختتام پر میراتھن کے فاتح ولسن کپسانگ سے تقریباً چار منٹ پیچھے تھے اس کے علاوہ انھوں نے ریس کے دوران پانی حاصل کرنے کی دو بار غلطی بھی کی جس کی وجہ سے ان کا پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے فاصلہ بڑھ گیا تاہم وہ میراتھن میں چوتھے تیز رفتار برطانوی کا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

میراتھن کے بعد مو فرح سے جب پوچھا گیا کہ آئندہ میراتھن میں کیا کریں گے تو اس پر انھوں نے کہا کہ بالکل 100 فیصد کروں گا اور میں اسے اس طرح سے ختم نہیں کروں گا اور میں مقابلے میں واپس آوٴں گا۔انھوں نے کہا کہ میں نے اس ریس میں ہرممکن کوشش کی لیکن میری خواہش ہے کہ میں اپنے مداحوں کو شائقین کے لیے مزید کچھ کر سکتا۔ولسن کپسانگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رفتار اور دوسرے کھلاڑیوں پر حاصل سبقت کا فائدہ اٹھایا، میں نے دیکھا کہ بیواٹ کافی مضبوط ہیں اور یہ کافی پیچدہ بن رہا تھا۔ میرا ہدف جیتنا اور ایک نیا ریکارڈ قائم کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :