پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ کا افتتاح کل ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا

پیر 14 اپریل 2014 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ کا افتتاح (آج) منگل15 اپریل کو ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا۔ جس کے مہمانِ خصوصی ایل سی سی اے عبوری کمیٹی کے چیئر مین سردار سعادت علی خان ہونگے۔ چمپئن شپ میں 177 کلبیں شرکت کر رہی ہیں جس کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جنہیں تینوں زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ زون میں 72 کلبوں کو 24 گروپس میں، ایسٹ زون کی 57 کلبوں کو 19 گروپس میں، جبکہ نارتھ زون کی 48 کلبوں کو 16 گروپس میں تقسیم کیا گیا افتتاحی میچ 15 اپریل کو نیشنل جم خانہ اور الحلال کرکٹ کلب کے درمیان ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ مقابلے لیگ کی بنیاد پر ہوں گے تا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع مل سکیں اور لاہور کی کرکٹ پروان چڑھے۔ چیف آر گنائزر چیمئپن شپ عامر الیاس بٹ نے کہا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ افتتاح کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر آرگنائزر اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :