برطانیہ میں کھیلے جانے والی پریمیر لیگ کے اہم میچ میں لیورپول نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی

پیر 14 اپریل 2014 14:39

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) برطانیہ میں کھیلے جانے والی پریمیر لیگ کے ایک اہم میچ میں لیورپول نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اینفیلڈ میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ کا پہلا ہاف لیورپول نے اپنے نام کیا جب وہ مکمل طور پر مانچسٹر سٹی پر حاوی رہی۔لیورپول نے اس ہاف میں دو گول کیے پہلا گول پہلے ہاف کے چھٹے منٹ اور دوسرا گول 26ویں منٹ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف ہی میں مانچسٹر سٹی کے سٹار کھلاڑی یایا تورے زخمی ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے ۔دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے عمدہ کھیل پیش کیا اور دو گول کر کے میچ برابر کردیا تاہم میچ ختم ہونے میں بارہ منٹ باقی تھے جب مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسنٹ کومپنی اپنے پنلٹی ایریا سے بال کلیئر نہ کر سکے اور بال سیدھی لیورپول کے کھلاڑی فیلیپ کوٹنہو کے پاس گئی جنہوں نے فیصلہ کن گول کیایاد رہے کہ مانچسٹر سٹی کے کپتان کومپنی بھی زخمی ہیں اور اس میچ سے قبل تک ان کی ٹیم میں شمولیت یقینی نہ تھی۔

متعلقہ عنوان :