بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اپنی نئی فلم میں دوہرے کردار میں جلوہ گر ہوں گی

پیر 14 اپریل 2014 14:39

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اپنی نئی فلم میں دوہرے کردار میں جلوہ گر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اپنی نئی فلم ”بچھڑے سبھی باری باری“ میں دوہرے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن اپنی نئی فلم ”بچھڑے سبھی باری باری“ میں دوہرا کردار نبھائیں گی۔ فلم کے ہدایتکار تیگما نشو دھولیا ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارہ جوانی اور بڑھاپے دونوں مراحل سے گزریں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ جوانی اور بڑھاپے کے دو کردار نبھانا ان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں وہ کردار پر بے حد محنت کریں گی تاکہ مداحوں کے دل جیت سکیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار امیت سدھو اداکار ودیوت جاموال، عرفان خان اور منوج باجپائی شامل ہیں۔ فلم جلد ہی بڑی سکرین کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :