شاہ رخ کی فلم” ہیپی نیوائیر“ کے گانے کی تیاری پر 7کروڑ روپے خرچ ہونگے

پیر 14 اپریل 2014 14:37

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ہیپی نیوائیر کے ایک گانے کی تیاری پر سات کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ہدایتکارہ فرح خان ان دنوں اپنی نئی فلم ہیپی نیو ائیر کے نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی تیاری پر سات کروڑ روپے لاگت آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ گیت بالی وڈ کا مہنگا ترین گانا ہو گا ، اس سے پہلے دھوم تھری کے گانے ملنگ پر پانچ کروڑ کا خرچہ آیا تھا۔ہیپی نیوائیر کی کاسٹ میں دپیکا پڈکون ، شارخ خان ،ابھیشک بچن اور بومن ایرانی شامل ہیں۔ہدایتکار فرح خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیس سالہ کیرئیر میں اس شاندار طریقے سے کسی گانے کی شوٹنگ نہیں ہوئی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :