کراچی:گلستان جوہر میں پولیس کا سرچ آپریشن، 99مشکوک افراد زیر حراست

پیر 14 اپریل 2014 11:54

کراچی:گلستان جوہر میں پولیس کا سرچ آپریشن، 99مشکوک افراد زیر حراست

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 99 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن میں ریپڈ رسپانس فورس نے بھی حصہ لیا،گلستان جوہر کے علاقے مدھو گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کامحاصرہ آپریشن کیا،آپریشن میں مختلف تھانوں کی پولیس سمیت ریپڈ رسپانس فورس نے بھی حصہ لیا،ایس پی گلشن تنویر حسین تنیو کے مطابق آپریشن یونیورسٹی روڈ پر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر کیا گیا،ایس پی گلشن کے مطابق چند مہینے قبل اسی علاقے میں لینڈ مافیا سے مقابلے میں ڈی ایس پی اور اے ایس آئی کی شہادت کے بعد یہ پہلا آپریشن ہے۔

متعلقہ عنوان :