وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 249ارب جاری کردیئے،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت اسپیشل ایریاز کو 26ارب 18کروڑ روپے فراہم کئے گئے

اتوار 13 اپریل 2014 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) رواں مالی سال کے 9ماہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختلف وزارتوں اور اداروں کو 249ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹس تھری اور فور کیلئے ساڑھے 13ارب 54کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے 44ارب روپے جاری کیئے گئے۔

ریلوے کو 18ارب 88کروڑ روپے ، نیشنل ہیلتھ سروسز کو 17ارب 83کروڑروپے ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 12ارب 10کروڑ روپے، پانی کے منصوبوں کیلئے 25ارب 87کروڑ روپے اور واپڈا کے بجلی کے منصوبوں کیلئے 39ارب 86کروڑ روپے جاری کئے گئے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو34ارب روپے، ایرا کو 8ارب 70کروڑ ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت اسپیشل ایریاز کو 26ارب 18کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :