وزیراعلیٰ کا مظفر گڑھ میں ترکی کی طرف سے بنائے گئے جدید ہسپتال اور دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کا دورہ، سیاست خلق خدا کی خدمت کا نام ہے، عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے‘ شہباز شریف،ہسپتالوں میں اشرافیہ کو وی آئی پی سہولتیں ملتی ہیں، عام آدمی علاج کیلئے ترستا ہے، حکومت یہ دوہرا نظام بدل کر دم لے گی، ہسپتال کا نام ترک وزیراعظم طیب اردگان سے منسوب کرنے کا اعلان، 21 جون کو ہسپتال کام شروع کریگا، غریبوں کا مفت علاج ہوگا،طیب اردگان ہسپتال کو ٹرسٹ کے تحت چلایا جائے گا، ایسے ٹرسٹ ہسپتالوں کا جال پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا،لودھراں ہسپتال میں کرپشن کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، کٹاؤ سے متاثرہ علاقے میں فوری امدادی کام شروع کرینگے‘وزیراعلیٰ
اتوار 13 اپریل 2014 20:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست خلق خدا کی خدمت کا نام ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اس کے معنی بدل چکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ہسپتالوں میں اشرافیہ کو تو وی آئی پی سہولتیں ملتی ہیں جبکہ عام آدمی علاج کیلئے ترستا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت یہ دوہرا نظام بدل کر دم لے گی۔
وہ مظفرگڑھ میں ترکی کی طرف سے بنائے گئے جدید ترین ہسپتال کے دورے کے بعد ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہسپتال کو ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ترک حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کیلئے ایک تحفہ ہے جو شاندار طبی سہولتوں اور آلات سے مزین ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.