سب سے بڑا چور واپڈا ہے جو خیبر پختونخوا کے سالانہ 47 ارب روپے ہڑپ کر تا ہے، عابد شیر علی معافی مانگیں ، شوکت یوسفزئی ،صوبے کے وسائل پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے ،صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اپریل 2014 19:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا چور واپڈا ہے جو خیبر پختونخوا کے سالانہ 47 ارب روپے ہڑپ کر جاتا ہے، عابد شیر علی عوام سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وزیر صنعت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوام کا احتجاج وفاقی حکومت کو لے ڈوبے گا، صوبے میں کاٹی گئی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے ۔۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے وسائل پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔عابد شیر علی نے ذاتی کارخانوں کو بجلی دینے کے لیے خیبر پختونخوا کے عوام سے بجلی چھین لی، انکا کہنا تھا کہ بہت ہو گیا ہے اب واپڈا کے ساتھ بھی حساب ہوگا، عابد شیر علی میں جرات ہے تو صوبے کے بقایا جات بھی ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :