حساس اداروں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی سروے شروع کردیا ،سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کی سیکیورٹی چیک کرنے کا نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیاجائیگا

اتوار 13 اپریل 2014 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) حساس اداروں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی سروے شروع کردیا وفاقی دارالحکومت میں سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کی سیکیورٹی چیک کرنے کا نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی سروے وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کیا گیا سروے تین دن میں مکمل کیا جائیگا جبکہ سروے کے دوران بازاروں اور مارکیٹوں میں حساس مقامات کی نشاندہی اور نقائص کی نشاندہی کر کے بہتری کی تجاویز دی جائیں گی۔

حساس ادارے سروے مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق راول اور سملی ڈیم سمیت پاور ہاوٴسسز کی سیکیورٹی بھی چیک کی جائے گی، اس کے علاوہ ریڈ زون میں واقع عمارتوں اور مارگلہ پہاڑیوں کی طرف سیموجود سیکیورٹی خطرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں خامیاں دور کرکے اسلام آباد کا نیا سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :