عدلیہ اور فوج حساس ادارے ہیں، تنقید نہیں ہونی چاہیے، سعد رفیق

اتوار 13 اپریل 2014 19:06

عدلیہ اور فوج حساس ادارے ہیں، تنقید نہیں ہونی چاہیے، سعد رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے اپنے بیان پر آج ایک بار پھر بات کی ہے، انھوں نے کہا کہ ان کی بات سے شاید کسی کو رنج پہنچا ہو لیکن ان کی بات درست تھی،لاہور میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدلیہ انصاف کرتی ہے، فوج ہمارا تحفظ کرتی ہے، دونوں حساس ادارے ہیں ان پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، فوج کا پروفیشنل اور آئینی کردار ہمیں عزیز ہے،آئین شکنی کرنے والے کو قوم اور تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :