حکومت کا رواں مالی سال 5 فیصد اقتصادی ترقی کا دعویٰ، دوسری سہ ماہی میں معاشی ترقی محض تین اعشاریہ سات فیصد رہی تو حکومت نے اعدادوشمار ہی جاری نہیں کئے ،ذرائع

اتوار 13 اپریل 2014 18:39

حکومت کا رواں مالی سال 5 فیصد اقتصادی ترقی کا دعویٰ، دوسری سہ ماہی میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) حکومت نے رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں پانچ فیصد اقتصادی ترقی کا دعویٰ کیا ، دوسری سہ ماہی میں معاشی ترقی محض تین اعشاریہ سات فیصد رہی تو حکومت نے اعدادوشمار ہی جاری نہیں کئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دارہ شماریات کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ سہ ماہی کی کارکردگی کی رپورٹ اگلے تین ماہ کے اندر جاری کردی جائے تاکہ ادارے کی خودمختاری یقینی بنائی جاسکے۔ دوسری سہہ ماہی رپورٹ 31 مارچ تک جاری ہوجانی تھی۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی ترقی کی رفتارمیں کمی کا یورو بانڈزکے اجراء پرمنفی اثرپڑسکتا تھا، اسی لئے رپورٹ میں تاخیر کی گئی۔ حکومت پانچ فیصد اقتصادی ترقی پراپنے منہ میاں مٹھو بنتی رہی

متعلقہ عنوان :