رواں مالی سال کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی،موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

اتوار 13 اپریل 2014 17:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) رواں مالی سال کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔ مالیاتی شعبہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران واجب الادا بیرونی قرضوں کا حجم 63 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا جو رواں سال کم ہو کر 59 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی بہتر پالیسی اور مالیاتی کنٹرول کا نتیجہ ہے اور بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کی کمی حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :